مانچسٹر: ہزاروں افراد کی ایشیائی طرز کے شو میں شرکت

February 17, 2020

مانچسٹر (نیوز ڈیسک) ٹرافورڈ سینٹر، مانچسٹر کے قلب میں ایک ایشیائی طرز کے شو نے شائقین کو پورے دن فیشن، انٹرٹینمنٹ اورتفریح سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا۔ لگژری پریٹ شو میں قومی اور بین الاقوامی ڈیزائنرز، میک اپ آرٹسٹس، ڈانس ٹروپس اور شادی سے متعلقہ بزنسز دیکھے گئے۔ یہ ایک بے مثال ایونٹ تھا، جس میں مختلف کمیونٹیز کے 5000 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ شو کی بانی مسز فریدہ نے کہا کہ ایشین سٹائل کی سال بہ سال بڑھوتری کے باعث ہماری برآمدات کا لوگوں کی جانب سے خیرمقدم کیا جا رہا ہے، جس میں سے ایک بڑی تعداد ٹاپ ایشیائی برانڈز کی منفرد مصنوعات اور سروسز ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی اور انٹرنیشنل ماڈلز نے 20 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی فیشن برانڈز کے لئے ریمپ پر واک کی۔