• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توانائی سیکٹر اصلاحات اہم، آئی پی پیز کو آئندہ کیلئے دفن کردیا، اویس لغاری

وفاقی وزیر اویس لغاری نے توانائی سیکٹر کی اصلاحات کو ملک کے لیے بہت اہم قرار دیدیا اور کہا کہ ہم نے آئی پی پیز کو آئندہ کےلیے دفن کردیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ توانائی سیکٹر اصلاحات کے بعد صنعت اور زراعت کےلیے بجلی کے نرخ مختلف ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دن کے وقت بی 3 اور بی 4 کے لیے 6 سے 7 روپے سستی بجلی دیں گے، ہم بجلی کو اتنا سستا کرنے جارہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں سیف کرکے رات میں استعمال کرسکیں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم موقع دے رہے ہیں کہ پرائیویٹ کمپنیاں آئیں اور خود اسمارٹ میٹر لائیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی ڈیفیکٹو میٹر 3 ماہ سے زائد نہ چلے تاکہ بلنگ کا بوجھ نہ آئے، ہم نے آئی پی پیز کو آئندہ کے لیے دفن کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید