چھ سعودی خواتین ’مشرق وسطی کی سو طاقت ور خواتین میں شامل‘

February 17, 2020

امریکی میگزین فاربز نے مشرق وسطیٰ کی100طاقتور ترین خواتین کی نئی فہرست جاری کی ہے۔ جن میں چھے سعودی خواتین شامل ہیں۔ٹاپ ٹین میں بھی تین سعودی خواتین نے جگہ بنائی ہے۔ فہرست میں 23 ممالک کی خواتین شامل ہیں۔ ان کا تعلق اٹھائیس شعبوں سے ہے۔

بینک اور مالی خدمات کے شعبے نمایاں ہیں۔ مشرق وسطیٰ کی سو طاقتور ترین خواتین کے اثاثے 500ارب ڈالر سے زیادہ ہیں۔فاربز نے صنعت و تجارت کی دنیا میں تبدیلیوں کے حوالے سے خواتین کے اہم کردار کو اجاگر کیا ہے۔

فہرست میں 16 خواتین ایسی ہیں جنہوں نے اپنی کمپنیاں خود قائم کیں اور اکیس وہ ہیں جو فیملی کمپنیاں چلا رہی ہیں۔ 13 خواتین ایسی ہیں جو سرکاری اداروں کو لیڈ کررہی ہیں۔لبنی العلیان ساب بینک کی چیئرپرسن ہیں۔

2020 میں طاقتور ترین تاجر خواتین کی فہرست میں امارات سرفہرست ہے۔ 23 خواتین فاربز کی فہرست کا حصہ ہیں۔ دوسرے نمبر پر مصر ہے۔ جہاں کی 9خواتین کا انتخاب کیاگیا ہے۔ اس کے بعدلبنان اور سلطنت عمان کا نمبر ہے۔غیر عرب خواتین میں برطانیہ سرفہرست ہے۔7 خواتین فہرست میں شامل ہیں۔ سعودی خاتون سارہ السحیمی تداول کی چیئرپرسن ہیں۔اس سال فاربزکی فہرست میں ٹاپ 10 میں شامل سعودی خواتین میں رانیا محمود نشارساما مالیاتی گروپ کی ایگزیکٹیو چیئرپرسن ہیں۔ یہ اس منصب پر فائز ہونے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔