ٹرمپ کے دوست کیخلاف مقدمے میں مداخلت، ججوں کا ہنگامی اجلاس

February 20, 2020

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی کے خلاف مقدمے میں محکمہ انصاف کی مبینہ مداخلت کے معاملے پر ججوں کی قومی ایسوسی ایشن نے ایک ہنگامی اجلاس بلا لیا۔ انڈیپینڈنٹ فیڈرل ججز ایسوسی ایشن کی سربراہ اور ڈسٹرکٹ جج سنتھیا روف نے امریکی ریڈیو کو بتایا ہے کہ امریکی ججوں کو اس بات پر تشویش ہے کہ ججوں پر انفرادی حملے ہو رہے ہیں اور یہی اصل مسئلہ ہے جو اس میٹنگ میں زیر بحث لایا جائے گا۔سنتھیا روف نے مزید معلومات دینے سے انکار کیا۔