قرض لے کر اس پر نفع دینا

February 21, 2020

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔میں نے ایک شخص سے لون لیا ہے۔اس سے میری بات یہ ہوئی کہ میں اس رقم سے مال منگواکر بیچوں گا اور نفع میں کچھ آپ کو بھی دوں گا۔کیا یہ معاملہ درست ہے؟

جواب:۔قرض کے بدلے جو کچھ آپ انہیں دیں گے وہ سود ہوگا۔درست صورت یہ ہے کہ آپ ان سے قرض نہ لیں، بلکہ کاروبار میں انہیں سرمایہ کاری پر آمادہ کریں اور ان سے اس طرح معاہدہ کرلیں کہ کاروبار میں رقم لگانے کے بعد جو نفع ہوگا، اس میں مثلا ًچالیس فیصد آپ کا ہوگا۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masailjanggroup.com.pk