جاوید میانداد اپنے ڈمی کردار پر برا مان گئے

February 25, 2020

جاوید میانداد اپنے ڈمی کردار پر برا مان گئے

قومی لیجنڈ کرکٹر جاوید میاں داد اپنے ڈمی کردار پر برا مان گئے۔ اُن کا کہنا ہے کہ مزاح اس طرح کریں کہ اس سے اچھا امیج بنے۔

جیونیوز پر پروگرام جشن کرکٹ میں دیگر کرداروں کے ساتھ ساتھ جاوید میانداد کا ڈمی کردار بھی پیش کیا گیا۔

لیجنڈ کرکٹر نے ایک وڈیو پیغام میں اپنے ڈمی کردار پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ مذاق میں کوئی حرج نہیں لیکن جس طرح پروگرام میں انہیں پیش کیا گیا اس سے اچھا امیج نہیں بنتا۔

واضح رہےکہ جاوید میانداد کی ناراضی کی وجہ ان کا وہ ڈمی کردار ہے جو پروگرام خبرناک کے مشہور کردار علی میر نے اپنایا۔

جشن کرکٹ میں علی میر نے طنزو مزاح پیش کرتے ہوئے میزبان اور دیگر مہمانوں پر بھی ہلکے پھلکے انداز میں جملے کسے، جس سے پروگرام کے شرکاء بہت محظوظ ہوئے۔

جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ کرکٹ کھیلتے ہوئے انہوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی عزت کا خیال رکھا، اسی لیے لوگ آج بھی ان کی عزت کرتے ہیں۔