ہمارے اساتذہ نے سائنس و دیگر علوم کا نصاب اردو میں تیار کیا، ڈاکٹر عارف

February 27, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بابائے اردو مولوی عبدالحق نے اپنی پوری زندگی جامعہ اردو اور اُردو زبان کی ترویج کیلئے وقف کردی تھی ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ اردو اورتحریک نفاذ ِ اردو پاکستان شعبہ خواتین کے تحت ’’مجلس مذاکراہ سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر نے کیا۔ انہوں نےکہا کہ اردو ترجمہ کیلئے سینٹرز قائم ہونے چاہئیں جامعہ کے اساتذہ نے سائنس اور دیگر علوم کانصاب اردو میں تیار کیا ہے۔ پروگرام کے مہمان خصوصی سابق میئر ڈاکٹر فاروق ستارجبکہ مقررین میں ڈاکٹر یاسمین سلطانہ،ڈاکٹر مبین اختر ،صالحہ عزیز،ثمرین خان، آصف الیاس، ڈاکٹر ایس ایم ضمیر، امتیاز جاوید، فیصل بلوچ ودیگر شامل تھے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ زبان کا فروغ اہل زبان کی ذمہ داری بنتی ہے اردو زبان قومی وحدت کا ذریعہ ہے اردو کا یہ پودا اب تن آور درخت کی شکل اختیار کرچکا ہے۔