بغیر دستخط طلاق نامہ کا حکم

March 06, 2020

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ ایک شخص نے طلاق نامہ بنوایا ، مگر اس پر دستخط نہیں کیے اور لڑکی والوں کو بھیجا، مگر انہوں نے وصول بھی نہیں کیا تواس حوالے سے ازروئے شریعت کیاحکم ہے؟

جواب:۔صرف طلاق نامہ تیار کرنے سے طلاق واقع ہوگئی ہے اور جس قدر طلاقیں اس میں درج ہوں ،اتنی ہی واقع ہوئی ہیں۔دستخط کرنا یا بیوی کو بھجوانا اور بیوی کاوصول کرنا ضروری نہیں ہے۔