رشتے پر راضی کرنے کے لیے تعویذ کرنا

March 13, 2020

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔کسی کو رشتے کے لئے راضی کرنے کی غرض سے کوئی عمل کرنا یا تعویذات وغیرہ استعمال کرنا جائز ہے؟

جواب:۔ کسی کو رشتے کے لیے راضی کرنے کے لیے ایسا تعویذ یا عمل استعمال کرنا جس سے دوسرے شخص کی عقل مغلوب ہوجائے اور اسے فیصلے کی سمجھ نہ رہے تو اس طرح تعویذ کرنا جائز نہیں ہے۔