مقبوضہ کشمیر میں علاج کیلئے انتظام نہ کرکے تعصب کا مظاہرہ کیا گیا‘ طاہر محمود

March 25, 2020

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) فیڈریشن آف ریلٹرز پاکستان کے صدر سردار طاہر محمود‘ سینئر ممبر اسرار الحق مشوانی‘ ڈی ایچ اے ایسو سی ایشن کے نومنتخب سیکرٹری جنرل ایم احسن ملک اور ممبر ایگزیکٹو ذوالقرنین عباسی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام نے کرونا وائرس سے متاثرہ کشمیریوں کے علاج کیلئے مناسب انتظام نہ کرکے تعصب کا مظاہرہ کیا وہاں ڈاکٹرز سے کہا گیا ہے کہ وہ ویڈیو کال کے ذریعے رابطے میں رہیں مگر پوری وادی میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہے جس کے باعث رابطے میں مشکل پیش آرہی ہے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی بھی انسان کیلئے زندگی اور جینے کا حق دنیا بھر میں تسلیم شدہ حق ہے اقوام متحدہ اور اس کے تمام ادارے اس حق کو تسلیم کرتے ہیں اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے علاج کی مناسب سہولتیں فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمن اپنی صحافت کے ذریعے کشمیری عوام کی آواز ہیں آج وہ بھی سلاخوں کے پیچھے ہیں اور مشکل میں ہیں لیکن ان کے بنائے ہوئے ادارے کشمیری عوام کی مکمل آواز ہیں اور وہ ہر پاکستانی ک طرح یہ آواز کو بلند کر رہے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو عزت کے ساتھ جینے کا حق ملنا چاہیے۔