کورونا سے متعلق آگاہی کیلیے بھارتی پولیس کا ڈانس

March 26, 2020

بھارتی پولیس نے کورونا کے لیے حفاظتی اقدامات کی آگاہی کے لیے انوکھا انداز اپنالیاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر بھارتی پنجاب پولیس کی جانب سے کورونا وائرس سے آگاہی کے لیے 'باری برس گانے پر ڈانس کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی جس میں پولیس اہلکار ڈانس کے ساتھ لوگوں کو کورونا سے متعلق آگاہی بھی فراہم کر رہی ہے۔

ڈی جی پنجاب پولیس کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھاکہ 'پنجاپ پولیس کی جانب سے یہ پیغام سب کے لیے ہے، بار بار ہاتھ دھوئیں، گھروں میں رہیں اور سماجی دوری اختیار کریں'۔

پنجاب پولیس کی جانب سے شیئر کی جانے والی پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ 'ہماری آپ سب سے درخواست ہے کہ آپ اس ویڈیوکو شیئر کریں تا کہ تمام تر لوگوں تک کورونا سے متعلق آگاہی پیغام پہنچے'۔