کورونا ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد احتجاج ختم کردیا ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

April 09, 2020

سکھر (بیورو رپورٹ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سول اسپتال کے رہنماؤں ڈاکٹر عبدالمجید جتوئی، لال ملک اور ڈاکٹر ماریہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد ہم نے انسانیت کے ناطے اپنا احتجاج ختم کرکے کام شروع کردیا ہے مگر افسوس کہ حکومت سندھ کی جانب سے پوسٹ گریجویٹس ڈاکٹرز کو 13ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں، لاک ڈاؤن کی صورتحال میں پوسٹ گریجویٹس ڈاکٹرز شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں، ڈاکٹرز کو حفاظتی کٹس بھی فراہم نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر صحت و دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ نوٹس لیکر پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔