کورونا وائرس: کھلاڑی، عہدیدار قانون کی پاسداری کریں

May 12, 2020

انٹرنیشنل سیپک ٹاکرا فیڈریشن اور ایشین ایشین سیپک ٹاکرا فیڈریشن نےکوویڈ 19 وائرس جسے دنیا بھر میں وبائی مرض قرار دیا گیا ہے۔اس سے کھلاڑیوں کے بچائو اور کھیل کی پریکٹس جاری رکھنے کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔ اس مرض سے بچائو کیلئے تمام ممبر ممالک کو عالمی صحت کی تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کی طرف سےدنیا کے ہر شعبہ اور ان کی سرگرمیوں کو محدود یا روکنے کے لئے وضع کردہ قوانین کی پابندی کیلئےدنیا کا ہر ملک اپنا اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل سیپک ٹاکرا فیڈریشن عبدل حلیم بن قادر کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا ہےکہ دنیا میں انسانی زندگی کیلئے انتہائی خطرناک یہ وائرس اپنے پھیلاؤ کو مزید وسعت دے سکتا ہے۔اس کیلئے نہ صرف ڈبلیو ایچ او کے ضابطے کی پیروی کرنا چاہئے بلکہ ہر ممبر اور عہدیداروں کو ملک میں جاری لاک ڈاؤن یا کمیونٹی کو وضع کرنے سے متعلق قانون کا خیال رکھنا ہوگا۔ ہم یہ سننے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں کہ سیپک ٹاکرا کا کوئی کھلاڑی ،عہدیدار یا کسی سینئر عہدیدارکوکوویڈ 19 پابندی کے احکامات اور قوانین کی خلاف ورزی پر عدالت میں چارج کیا جائے۔

اے ایس ٹی اے ایف کوویڈ 19 وبائی امراض کے دوران کسی بھی قسم کی سیپک ٹاکرا سرگرمی کا انعقاد کرنے یا اس کا اہتمام کرنے سے روکنے کے لئے سختی سے غور کرتے ہوئے تمام سیپک ٹکرا اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فرض ہوگا۔ براہ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے تمام سیپک ٹاکرا افسران ، کھلاڑی ، کوچ ، ریفری اور فعال رضاکار گھر پر رہیں اورکسی قانون کو نہ توڑیں۔انٹرنیشنل سیپک ٹاکرا نے کوویڈ 19 وائرس سے اپنے کھلاڑیوں کو بچائو اور کھیل کی پریکٹس جاری رکھنےکیلئے ایک ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے اور اس کی کاپیاں آئی ایس ٹی اے کے صدور سیکرٹریز جنرل، ممبر ممالک کو ارسال کردی ہیں۔

سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل سیپک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عبدل حلیم بن قادر کاکہنا ہے کہ دنیا اس وقت انتہائی خطرناک کوویڈ 19 وائرس سے نبرد آزما ہے ۔اس وائرس نے دنیا کے تین لاکھ سے زائد افراد کو اپنا نشانہ بنا لیا ہے جبکہ چالیس لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ اس وائر س سے بچنے کیلئے دنیا بھر میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں جن میں پورےکے پورے ملک میں لاک ڈائون کا عمل اختیار کیا گیا ہے ۔دنیا کے بڑے بڑے میڈیکل ادارے،ڈاکٹرز اور میڈیکل سے تعلق رکھنے والے افراد یہ بتا رہے ہیں کہ یہ لاک ڈاؤن قلیل مدت کیلئے نہیں ہوگا اس میں طویل وقت لگے گا ۔

ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اور وبائی بیماری سے بچنے کیلئے ایس ایس ٹی اے ایف کے تعاون سے ہر ملک کو آن لائن کوچنگ کورس کو دودرجوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پہلے درجے میں آن لائن اے ایس ٹی اے ایف علاقائی اور آئی ایس ٹی اے ایف کوچنگ کورس کی توثیق کی گئی ہےجس کے تحت ہر فیڈریشن کو جون 2020 ءمیں روزانہ 4 گھنٹے سیشن کے ساتھ آن لائن سیپک ٹاکرا کوچنگ کلینک اور ورکشاپ کا آغاز کیا جائےاور اسے دو ہفتوں کی مدت کے لئے منعقدکیا جائے۔ ابتدائی کوچنگ کورس کی تکمیل پر ہر فیڈریشن کی توثیق کے ساتھ مکمل ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کرسکتا ہے۔اسٹاف آن لائن ریجنل کوچنگ لیول 1 اور ISTAF آن لائن کوچنگ لیول 1 تک اسٹاف کے تعاون سے ہر ملک کی فیڈریشن کو پانچ مقامات کی اجازت دے گا۔

آن لائن رجسٹریشن اور درجہ ایک آن لائن کوچنگ کورس کے لئے بھیجی جائیں گی۔اکستان سیپک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکریٹری نوشاد احمدخان نے انٹر نیشنل سیپک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل عبد الحلیم بن کادر کے بذریعہ خط رواں سال اکتوبر میں ہونے والےورلڈ سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ اور کرونا وائرس سے بچائو کے حوالے سے اس کھیل سے جڑے تمام ممالک کو ہدایت اور جاری ضابطہ اخلاق کے بارے میں جنگ سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ وہ انٹرنیشنل سیپک ٹاکرا فیڈریشن اور ایشین ایشین سیپک ٹاکرا فیڈریشن کے کرونا وائرس کے حوالے دیئے گئے تمام احتیاطی اقدامات کو اختیار کریں گے۔ وہ وڈیو لنک کے ذریعے کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری رکھیں، کورٹس یا اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کو بلا کر پریکٹس کرنے سے مکمل اجتناب کیا جائے گا۔

کرونا وائرس کے حوالے سےآئندہ تین چار ماہ میں صورتحال واضح ہوجائے گی جس کے بعد ورلڈ چیمپئن شپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اپریل کے آخری ہفتے میں منعقد ہونے والا نیشنل سیپک ٹاکرا ریفری اینڈ کوچنگ کورس اب جون میں منعقد ہوگا۔اس کورس کو انٹر نیشنل سیپک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل عبد الحلیم بن کادر سپروائز کریں گے اور اس کی سلیکشن کمیٹی احمد علی راجپوت چیئرمین ،ڈاکٹر عارف حفیظ ،شبیر احمد ،عارف وحید، سردار محمد خان اور عامر لطیف پر مشتمل ہے وہ اکتوبر، نومبر میں بینکاک میں ہونے والی ورلڈ سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ کیلئے حالات بہتر ہوتے ہی کھلاڑیوں کی سلیکشن شروع کردیں گے۔پاکستان سیپک ٹاکرا ٹیم کے مینجر اور رکن سلیکشن کمیٹی ڈاکٹر محمد عارف حفیظ نے کہا کہ گذشتہ 20 سال سے پاکستان سیپک ٹاکرا ٹیم کنگز کپ ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کررہی ہے اور 2018 انڈونیشیا میں ہونے والے ایشین گیمز میں بھی شرکت کی تھی جوکہ ہمارے لئے اعزاز ہے ۔ہم عید کے بعد ورلڈ چیمپئن شپ کیلئے کیمپ لگائیں گے اور کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے ۔