بچوں کے موبائل کی نگرانی کرنے والی ایپس

May 17, 2020

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ہمیں بحیثیت والدین یا سرپرست اپنے بچوں کی نگرانی کرنے کی ضرورت ہے، چاہے وہ گھرمیں ہوںیا پھر گھر سے باہر۔ سب جانتے ہیں کہ انٹرنیٹ ایک حیرت انگیز ڈیٹا بیس ہے جو معلومات، دلچسپ چیزوں اور خراب مواد سے بھرا ہوا ہے۔ تاہم ، یہ ان لوگوں کے لئے خاص طور پر نقصان دہ ہے جو اس کے خطرات سے واقف نہیں ہیں یا وہخود پر بہت زیادہ قابو نہیں رکھ سکتے۔

اس خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر ہم بچوں پر کوئی قدغن نہ لگائیں یا انھیںکنٹرول نہ کریںتو یہ ان کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سوفٹ ویئر کمپنیاں بہتر ٹیکنالوجی کے ساتھ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم والے موبائلز کے لئے متعدد مانیٹرنگ ایپس تیار کررہی ہیں، جو آپ کے بچے کی آن لائن سرگرمیوں کو جانچنے میں مدد کرتی ہیں۔ آج کے مضمون میں ہم چند بہترین اینڈرائیڈایپس کا ذکر کررہے ہیں جو آپ کے کام آسکتی ہیںاور گوگل پلے اسٹور پر فری دستیاب ہیں۔

فامی سیف (FamiSafe)

سب سے پہلے ’فامی سیف‘ نامی مانیٹرنگ ایپ کا ذکر کریں گے، جو بہت ساری خصوصیات کی حامل اور استعمال میںبھی آسان ہے۔ فامی سیف ایپ ونڈرشیئر (Wondershare)کمپنی کی اختراع ہے، جو Filmoraجیسا سوفٹویئر اور بہت سے پیکجز پیش کرنے کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس ایپ کے ذریعے والدین کا بچوںکے انٹرنیٹ تک رسائی پر کنٹرول ہوتا ہے اور انہیں نگرانی کے لیے بچوںکے اردگرد منڈلانا نہیں پڑتا۔ والدین ان کی نگرانی اپنے موبائل پرجیو فینسنگ(geo-fencing) فیچرز سے کرلیتے ہیں اور اس کے لیے روٹنگ (rooting)کی بھی ضرورت نہیںہوتی۔ البتہ اس ایپ کے ذریعے آپ بچوں کی کالز یا ٹیکسٹ میسیجز کو ٹریک نہیںکرسکتے نہ ہی ان کےرابطہ نمبروں کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔

چلڈرن ٹریکنگ (Children Tracking)

چلڈرن ٹریکنگ اس فہرست میں شامل دیگر اینڈرائیڈ مانیٹرنگ ایپس کے مقابلے میں کچھ مختلف ہے۔ بچوں کی آن لائن سرگرمیوں سے باخبر رہنے کے برخلاف آپ انہیں جسمانی طور پر ٹریک کرسکتے ہیں کہ وہ کہاںموجود ہیں۔ اگر آپ دن بھر اپنے بچوں کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں تویہ ایپ آپ کے لئے بہترین ہے۔ اس کاانٹرفیس فرینڈلی ہے اور اس سے بیٹری بھی کم استعمال ہوتی ہے۔ منفی پہلو یہ ہے کہ اس ایپ میں اشتہارات بہت آتے ہیں جبکہ چند صارفین کے مطابق ان کی کسٹمر سروس اچھی نہیں ہے۔

اسپائزی (Spyzie)

اسپائزی ایک بہترین اینڈرائیڈ مانیٹرنگ ایپ ہے کیونکہ اس میں ہر ایک کے لئے کچھ نہ کچھ موجود ہے۔ اگر آپ کے بچےزیادہ تر گھر سےباہر رہتے ہیں تو پھر آپ جیو فینسنگ فیچر سےان کی موبائل سرگرمیوں یعنی کالز اور میسیجز کی نگرانی کرسکتے ہیں۔ اگر وہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وقت گزارتے ہیںتو فکر نہ کریں، جو پیغامات وہ بھیجتے اور وصول کرتے ہیں آپ ان پر نظر رکھ سکتے ہیں۔ ان کے دیکھے گئے یا محفوظ (Save) کیے گئے ملٹی میڈیا مواد کو ڈاؤن لوڈ کرکے دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ keyloggerٹول کے لیے ذریعے آپ یہ بھی ٹریک کرسکتے ہیںکہ آپ کے بچے نے کیا ٹائپ کیا تھا۔ اسپائزی کی سب سے اچھی بات اس کی آسان انسٹالیشن ہے لیکن خامی یہ ہے کہ اس کے ذریعے ونڈوز فون کو ٹریک نہیں کیا جاسکتا۔

دی ٹُرتھ اسپائی (The TruthSpy)

فری میںدستیاب یہ اینڈرائیڈ مانیٹرنگ ایپ ایک خاص فون کو ٹریک کرنے کے لئے کئی خصوصیات کی حامل ہے۔ ایپ کی ٹریکنگ خصوصیت کی وجہ سے سراغ لگانے کا نظام خاصا درست ہے، جس سے صارفین کو گمشدہ ڈیوائس واپس پانا آسان ہو جاتاہے۔

ایپ کی دیگر خصوصیات میں براؤزر اور جی پی ایس ہسٹری کی مانیٹرنگ شامل ہے۔ مجموعی طور پر ، یہ ایک ورسٹائل ایپ ہے اور والدین کے لئے بہترین ثابت ہوتی ہے کیونکہ یہ رئیل ٹائم میں درست مقام کو ٹریک کرتی ہے۔ کچھ صارفین ایپ کے اچانک رک جانے کی شکایت کرتے ہیںجبکہ کچھ کے نزدیک اس میںآواز کی ریکارڈنگ ٹھیک طرحسے کام نہیں کرتی ۔

ایم اسپائی (mSpy)

ایم اسپائی ایک پاورفل مانیٹرنگ ایپ ہے۔ اس ایپ کی اہم خاصیت یہ ہے کہ آپ اس کے ذریعے کالز بھی سن سکتے ہیں۔ کالز سننے کے علاوہ دوسری خصوصیات میں براؤزر کی تاریخ تک رسائی، کال لاگنگ اور پیغامات دیکھنے سے بھی فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ البتہ اس کے ذریعے آپ ای میل چیک نہیں کرسکتے۔ اس ایپ کے ذریعے بچوں کے فون کی مانیٹرنگ اس کی تازہ ترین اَپ ڈیٹ یا کچھ مخصوص مدت کے بعد ہوتی ہے۔ اگر کوئی پریشانی ہو تو آپ کسٹمر سروس سے24x7رابطہ کرسکتے ہیں۔

ٹریک اِٹ (Track It)

یہ ایپ بھی بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نگاہ رکھنے کے لیے بہترین ہے۔ ٹریک اِٹ ناقابل یقین حد تک آسان ہے، اس کے ذریعے آپ اپنے فون سےبچوںکے فون کی دور سے نگرانی کرسکتے ہیں۔ یہ ایپ والدین کو براؤزنگ اور چیٹ سرگرمیوں پر نظر رکھنے قابل بناتی ہے۔ اگر وہ آن لائن گیمز کھیلتے ہیں تو بھی آپ کو پتہ چل جائے گا۔ اس سے وائی فائی ٹریکنگ جیسی اہم معلومات ٹریک ہو جاتی ہیںاورٹریک کیے گئے فون سے نوٹیفیکیشن بھی موصول ہو جاتے ہیں۔