نئی تجارتی پالیسی کا مسودہ تیار

May 20, 2020

نئی تجارتی پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، یہ 5 سالہ تجارتی پالیسی آخری تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔

وزارتِ تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ نئی تجارتی پالیسی منظوری کے لیے جلد ای سی سی میں پیش کی جائے گی، تجارتی پالیسی ای سی سی سے منظوری کے بعد کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

حکام وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ نئی تجارتی پالیسی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا گیا ہے، اس کے تحت 2025ء تک برآمدات کو 46 ارب ڈالر تک لے جانے کا پلان ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:

فرانس اور ہالینڈ کا یورپی یونین کی سخت تجارتی شرائط کا مطالبہ

وزارتِ تجارت کے حکام نے بتایا ہے کہ مجوزہ پالیسی کے تحت 21-2020ء میں برآمدات 26 ارب ڈالرز تک لے جانے کا ہدف ہے۔

حکام وزارتِ تجارت نے بتایا ہے کہ 22-2021ء میں برآمدات 31 ارب ڈالرز تک لے جانے کا ہدف ہے، 23-2022ء میں برآمدات کا ہدف 35 ارب ڈالرز تک لے جانے کی تجویز ہے۔

وزارت ِ تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ24-2023ء میں برآمدات کا ہدف 40 ارب ڈالر مقرر کرنے کی تجویز ہے، جبکہ 25-2024ء میں برآمدات 46 ارب ڈالرز سالانہ تک لے جانے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:

پالیسی ریٹ 5 فیصد اور کائبور ماہانہ بنیاد پر مقرر کیا جائے، تاجر و صنعتکار

حکام وزارتِ تجارت کا مزید کہنا ہے کہ نئی تجارتی پالیسی پر عمل درآمد کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے، کمیٹی وزیرِ اعظم کی زیرِ صدرات بنانے کی تجویز ہے۔

وزارتِ تجارت کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ آخری 3 سالہ تجارتی پالیسی نون لیگ حکومت میں 2015ء میں متعارف کی گئی تھی۔