• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا صورتحال کے پیش نظر عید سادگی سے منائی جائے‘پی ٹی آئی

کوئٹہ(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے ریجن صدر ڈاکٹر منیر بلوچ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ عوام عید کے پر مسرت موقع پر کورونا سے بچا ؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں ،عید عالمی وباء کی وجہ سے آج دنیا مشکلات سے دوچار ہے لہٰذاء تمام پاکستانی قوم کورونا وائرس کے باعث بڑی تعداد میں ہونے والی ہلاکتوں کومدنظررکھتے ہوئے عید الفطرسادگی سے منائیں اورہزاروں روپے خود پرخرچ کرنے کی بجائے اپنے اردگرد مو جو د کورونا سے متاثرہ غریب مستحقین کی مدد کریں تا کہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہوں،انہوں نے کہاکہ کسی بھی انسان کی مدد اللہ اور بندے کے درمیان قربت کو بڑھاتی ہے ہمیں بطور مسلمان اپنے اردگرد غریب ومستحق افراد کی مدد کرنی چاہے تاکہ وہ بھی عید پر اپنے بچوں اور اہل خانہ کی ضروریات کوپورا کرسکیں ،عید کے اس پرمسرت موقع پر ہمیں بے کس افراد کی ہرممکن مددکرنی چاہیے کیونکہ اسلام بھی ہمیں سادگی اپنانے، غریبوں و بے کسوں کی مدد کا درس دیتا ہے اس سے نہ صرف دلی سکون حاصل ہوتا ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور خوشنودی بھی نصیب ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ تمام صاحب ثروت افراد کو چاہیے کہ وہ اس عید کے موقع پر لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے غریب ومستحق افراد کی ہرممکن مدد کریں۔
تازہ ترین