• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نےامریکی فوج کیلئےایک لاکھ ماسک،25ہزار کور آل بھجوا دیے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ امریکہ کو پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر طبی امداد روانہ کی گئی ہے جسے امریکہ کے ہنگامی حالات کے حکام نے وصول کیا۔تفصیلات کے مطابق امریکا کو ایک لاکھ فیس ماسک اور 25ہزار کور آل بھجوائے گئے ہیں ۔پاکستان ایئرفورس کا خصوصی سی ون تھرٹی طیارہ امدادی سامان لیکر میری لینڈ کے اینڈریو ایئر فورس بیس پر پہنچا ہے۔
تازہ ترین