لواحقین دربدر رہے

May 23, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے بدقسمت طیارے سے آنے والے بعض مسافروں کے عزیر اپنے مہمان کوگھر لانے کے لئے ائیر پورٹ پہنچ گئے تھے مگر جیسے ہی انہیں اس حادثے کا علم ہوا تو وہ جائے وقو ع پر پہنچ گئے، اور وہ اپنے پیاروں کو تلاش کرنے لگے، کچھ فیملی جلتے ہوئے جہاز تک پہنچ گئے تھے جن کو پولیس اور رینجرز نے ہٹایا۔