• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف سکول کے اساتذہ عید پر تنخواہوں سے محروم

لاہور(خبر نگار) محکمہ سکول ایجوکیشن کی غفلت سے انصاف آفٹر نون سکول کے اساتذۃ کو تنخواہیں نہ ملی سکیں ۔ محکمہ کی جانب سے اتھارٹیز کو رقوم بینکوں کے آخری ورکنگ ڈے میں منتقل کی گئی ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی غفلت سے صوبے کے 577 سکولوں کے اساتذہ کو عید پر بھی تنخواہیں نہ مل سکیں ۔ محکمہ کی جانب سے اساتذۃ کو گذشتہ تین ماہ کی تنخواہیں دینی تھی تاہم جمعرات رات کے روز اتھارٹیز کو رقوم منتقل کی گیں اور بینکوں کا آخری روز ہونے کی وجہ سے اساتذۃ کو تنخواہیں نہ مل سکیں ۔ پی ایم آئی یو نے انصاف سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کو تیسری ساماہی کا معاوضہ جاری کیا گیا ۔تیسری سہ ماہی کیلئے انصاف سکولوں کو 7 کروڑ 20 لاکھ روپے جاری کیے گئے، پنجاب ٹیچر یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت کا کہنا ہے کہ اساتذکے ساتھ یہ راویہ ہوگا تو کوئی پروگرام کیسے کامیاب ہوگا حکومت کو چاہیے کے اساتذہ کا خیال رکھے ۔
تازہ ترین