میرے بابا اب دنیا میں نہیں رہے، بیٹا صحافی انصار نقوی

May 23, 2020

میرے بابا اب دنیا میں نہیں رہے، بیٹا صحافی انصار نقوی

کراچی طیارہ حادثے میں سینئر صحافی انصار نقوی بھی جاں بحق ہوگئے۔

انصار نقوی کے بیٹے شاہ زیب انصار نے بتایا کہ میرے بابا اب دنیا میں نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ان کے خاندان کے لیے بڑا سانحہ اور دکھ کا لمحہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں۔

شاہ زیب انصار نے کہا کہ تمام احباب اور دوستوں سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

انصار نقوی 12 برس اخبار دی نیوز، 13 برس جیو نیوز سے وابستہ رہے جبکہ اس وقت چینل 24 نیوز کے ڈائریکٹر پروگرامنگ تھے۔