بیڈ منٹن اولمپک کوالیفکیشن کے شیڈول کا اعلان

May 27, 2020

بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن نے اولمپک کوالیفکیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا، اولمپک کوالیفکیشن کے مقابلے مارچ اپریل میں کورونا کے باعث ملتوی ہوئے تھے۔

فیڈریشن کا کہنا ہے کہ کوالیفکیشن مقابلے 2021 کے پہلے 17 ہفتوں میں مکمل ہوں گے۔

بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے جو پوائنٹس حاصل کیے ہوئے ہیں وہ برقرار رہیں گے۔

ورلڈ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ پوائنٹس ٹوکیو اولمپکس رینکنگ لسٹ کے لیے کارآمد ہوں گے۔

بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس کورونا وائرس کے باعث اگلے برس تک ملتوی کیے گئے تھے۔