کیفےمیں انسانوں کی جگہ روبوٹ کافی بناکر پیش کرنےلگے

May 28, 2020


حال ہی میں جنوبی کوریا کے ایک کیفے میں آنے والے صارفین سےآرڈر لینے اور آرڈر سرو کرنے کے لیے روبوٹ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ روبوٹ کورونا وائرس کی وجہ سے سماجی دوری اختیار کرنے کے حوالے سے کافی مددگار ثابت ہورہے ہیں جو کہ کافی بنانے والے ربوٹک بازو کا استعمال کرتے ہوئے 60 مختلف قسم کی کافی بناکر اسے صارفین کو ان کی ٹیبلز پر پیش کرنے کا کام کرتے ہیں۔

دوسری جانب ان روبوٹ میں خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی بھی موجود ہے جس کی وجہ سے وہ پورے کیفے میں آرام سے صارفین کو ان کے آرڈرز ٹیبلز پر پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ وبا کے پیشِ نظر دنیا بھر میں روبوٹ کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔