• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ اللّہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہم اِس مشکل گھڑی میں اُس سے دُعا کریں۔

حال ہی میں حرا مانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو موجودہ صورتحال کے حوالے سے معنی خیز پیغام دیتے ہوئے ایک پوسٹ شائع کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Syeda Hira Salman (@hiramaniofficial) on


انسٹاگرام پر شیئر کردہ پوسٹ میں حرا مانی نے کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہم بہترحالات کے لیے اُس سے دُعا کریں، اپنی دُعاؤں میں خدا سے اچھائی کی طلب اور برائی سے دور رہنے کی کوشش کرو۔‘

اداکارہ نے مستحق افراد کی مدد کرنے کے حوالے سے کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ کے بندوں کی مدد کریں اور اپنا اخلاق اتنا اچھے کریں کہ آپ کا رب اور اُس کے بندے آپ کو پسند کریں۔‘

مداحوں نے حرا مانی کے اِس پیغام کی تائید کرتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں اپنی اپنی رائے دی۔

اِس سے قبل حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر سلمان شیخ کے ہمراہ کورونا سے لڑنے کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

View this post on Instagram

Ahtiyat apnay zindagi bachaye

A post shared by Syeda Hira Salman (@hiramaniofficial) on


حرا مانی کا کہنا تھا کہ’براہِ مہربانی سیر و تفریح والے مقامات پر جانے سے گریز کریں کیونکہ اِس سے ناصرف آپ کو بلکہ آپ سے منسلک دیگر لوگوں کی جان کو بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔‘

تازہ ترین