میرپورخاص: تعلیمی اداروں کی بندش، ڈھائی کروڑ بچوں کا مستقبل داؤ پر

June 01, 2020

میرپورخاص(نامہ نگار)سندھ میں تعلیمی اداروں کی مسلسل بندش سے ڈھائی کروڑ بچوں کا مستقبل داو پر لگا ہوا ہے۔حکومت تعلیم اور بچوں کا مستقبل بچانے کے لئے فوری طور پر مشاورت سے ایس او پیز مرتب کرکے فوری طور پر اسکولز کھولے۔یہ بات آل اسکولز پرائیویٹ مینجمنٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص کے ریجنل صدر فیصل خان زئی نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کہی۔اس موقع پر ےنظیم کے دیگر عہدیدار شہناز حمید،محمد مسعود عباس،عمر فاروق قریشی،غلام مصطفیٰ بھگیو اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم کے فروغ میں نجی شعبہ اہم کردار اداکررہا ہے،لاک ڈاون کے باعث معاشی دباؤ کی وجہ سے نجی تعلیمی اداروں کی بقا شدید خطرے میں پڑ گئی ہے ۔مالی مسائل کاسامنا ہے ۔وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر تعلیم اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس اوپیز کے تحت سندھ بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کےاحکامات جاری کریں۔