• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اخبار نے بچیوں کے اسکول پر ایران کے حملے کا ٹرمپ کا دعویٰ غلط ثابت کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بچیوں کے اسکول پر ایران کے حملے کا ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ غلط ثابت کر دیا۔

نیویارک ٹائمز کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسکول پر امریکی میزائل گرا، جس کے نتیجے میں 160 سے زائد بچیاں شہید ہوئیں۔

ماہرین نے بحری اڈے پر ٹوما ہاک میزائل گرنے کی ویڈیو کا تجزیہ کیا ہے، سیٹلائٹ تصاویر، سوشل میڈیا پوسٹس اور دیگر ویڈیوز سمیت مختلف شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایلیمنٹری اسکول کو اسی وقت نقصان پہنچا، جس وقت پاسداران کے بحری اڈے کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ میرے خیال میں اسکول پر حملہ ایران کی جانب سے کیا گیا تھا۔

صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے ہتھیار اکثر غیر درست ہوتے ہیں، امریکا اس حملے میں شامل نہیں تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بغیر کسی ثبوت کے کہا کہ میرے خیال میں اور جو میں نے دیکھا ہے اس کے مطابق یہ حملہ ایران نے ہی کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید