کورونا مریضوں پر دردکش انجکشن کے مثبت نتائج

July 05, 2020


جوڑوں کے درد میں استعمال ہونے والے انجکشن ’ایکٹمرا‘ کے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں پر استعمال کے مثبت نتائج سامنے آگئے۔

جنرل اسپتال لاہور کے مطابق کورونا وائرس کے تشویشناک حالت والے 54 مریضوں کو انجکشن لگایا گیا، 75فیصد مریض 2 انجکشن لگنے سے صحتیاب ہوگئے۔

ڈاکٹروں کے مطابق انجکشن لگنے سے 7 افراد کی موت ہوئی ،جو پہلے سے ہی گردوں اور شوگر کے مریض تھے۔

ڈاکٹروں کے مطابق صرف اس انجکشن سے فائدہ نہیں ہوتا ،دیگر دوائیں بھی ساتھ دی جاتی ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق دردکش انجکشن سے مریض کے گردے متاثر ہونے اور دیگر انفیکشنز ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔