کورونا: ہائیڈروکسی کلوروکوئن کا تجرباتی استعمال روکنے کی ہدایت

July 06, 2020

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے علاج کے لیےہائیڈروکسی کلوروکوئن اور ایچ آئی وی دواؤں کا تجرباتی استعمال فوری طور پر روکنے کی ہدایت کردی۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ان دواؤں کا استعمال کورونا سے اموات میں کمی لانے میں ناکامی پر روکا گیا۔ ملیریا کے علاج کےلیے استعمال ہونے والی ہائیڈروکسی کلوروکوئن اور ایچ آئی وی میں استعمال ہونے والی lopinavir/ritonavir دوائیں کورونا کے باعث اسپتال میں داخل مریضوں کو تجرباتی طور پر دی جارہی تھیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ان دواؤں کے استعمال سے شرح اموات میں کمی نہیں آسکی۔