بھارت، خالصتان کی حامی سکھ تنظیم کی40 ویب سائٹس پر پابندی عائد

July 07, 2020

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں مودی کی زیرقیادت فاشسٹ حکومت نے سکھوں کے خلاف تازہ ترین اقدام کرتے ہوئے سکھ برادری کے ارکان اور تنظیموں سے تعلق رکھنے والی 40 ویب سائٹس پر پابندی عائد کردی ہے۔ سکھ بھارت میں مسلمانوں کے بعد دوسری بڑی اقلیت ہے۔ تفصیل کے مطابق اس سے قبل بھارت نے خالصتانی تنظیم کے ساتھ روابط رکھنے کے الزام میں سکھ برادری کے نو افراد کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔اب بھارت نے مبینہ طور پر ایک تنظیمʼʼ سکھزفار جسٹسʼʼ کی طرف سے چلائی جانے والی 40 ویب سائٹس کو بند کردیا ہے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ یہ تنظیم بھارت میں سکھوں کی خاطر علیحدہ وطن کے لئے کام کر رہی ہے۔