کینٹ میں 80فیصد نالوں کی صفائی مکمل، کام آج بھی جاری رہیگا

July 07, 2020

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ایریاز میں نالوں کی صفائی کا عمل جاری ہے تاہم بعض آبادیوں کے نالے اب گندگی سے اٹے ہوئے ہیں ، شعبہ سینی ٹیشن کے ہیڈ وارث بھٹی کا کہناتھا کہ 80فیصد نالوں کی صفائی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ، گزشتہ روز حبیب کالونی اور خالد بن ولید کے ایریاز کے نالوں کی صفائی مکمل کی گئی ، پشاور روڈ کی لائنوں کے نالوں کی صفائی کا کام آج منگل سے شروع ہو رہا ہے ، کینٹ کے باقی نالوں کی صفائی کا ایک بار کا م مکمل کر لیا گیا ہے تاہم نالوں کی صفائی کا عمل دہرایا جائے گا تاکہ مون سون کی بارشوں کے دوران پانی کی نکاسی بہتر طریقے سے ہو سکے۔