علی سیٹھی عید پر نیا گانا ریلیز کرنے کی تیاریوں میں مصروف

July 11, 2020

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکارو گیت نگار علی سیٹھی نے اپنے مداحوں کو انسٹا گرام پر ایک خوشخبری سنائی ہے۔علی ان دنوں اپنے نئے گانے کی تیاری میں مصروف ہیں، جس کی دھن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا “نیاگانا”۔علی کی اپنی رائٹنگ میں گانے کے بول کچھ یوں لکھے ہیں ” نہیں تو رُک جاتی، کبھی نہ آتی، یہ بہار “۔گانے کے بولوں کے علاوہ صفحے پر کی جانے والی ڈرائنگ بھی ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو کھل کربیان کررہی ہے۔انسٹافالوورز کے سوالات کے جواب میں علی نے یہ بھی بتایا کہ گانا عید پر ریلیز کیا جائے گا۔ان دنوں نیویارک میں مقیم علی سیٹھی اپنے فالوورز کو انسٹاگرام لائیو سیشنز اور اپنے حوالے سے کی جانے والی مختلف پوسٹس سے بھرپور تفریح فراہم کررہے ہیں۔علی سیٹھی نے حال ہی میں اپنے گانے ” عشق ” کا اپ بیٹ ورژن بھی جاری کیاہے، اس حوالے سے کی جانے والی انسٹاپوسٹ میں انہوں نے لکھا ” میں نے کہا تھا کہ عید پر “دل لگیاں” کا پیانومکس ریلیز کریں گے لیکن یہ پہلے ہوگیا”۔