مجاہد اوّل سردار عبدالقیوم نابغہ روزگار شخصیت تھے،چوہدری محمد خان

July 13, 2020

آلڈرشاٹ (پ ر) سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد خان نے مجاہد اوّل سردار عبدالقیوم کی پانچویں برسی کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ سردار عبدالقیوم ایک نابغہ روزگار شخصیت تھے ،ایسی ہستیاں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں، وہ نہ صرف ایک سیاسی رہنما تھے بلکہ ایک مذہبی اور روحانی شخصیت بھی تھے، تحریک آزادی کشمیر کے لیے ان کی گراں قدر خدمات ہیں، مسئلہ کشمیر ہمیشہ ان کی ترجیحات میں سر فہرست رہا، اسی وجہ سے دونوں اطراف کی کشمیری قیادت ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، انہوں نے آزاد کشمیر میں حکومتی ڈھانچے میں بے شمار اصلاحات متعارف کروائیں، آزاد کشمیر کی عدالتوں میں سول جج کے ساتھ قاضی کورٹس کا قیام ان کی دین اسلام سے بے پناہ عقیدت اور اسلامی شعائر کی عظمت کا اظہار ہے۔ مجاہد اوّل اپنی ذات میں ایک ادارہ کی حیثیت رکھتے تھے، وہ نہ صرف سیاست بلکہ فلسفہ منطق روحانیت پر بھی اچھی دسترس رکھتے تھے اور علم کی پیاس بجھانے والے ان سے رہنمائی حاصل کرتے تھے۔