نیپرا تحقیقاتی ٹیم کی کے الیکٹرک کے دفتر آمد

July 13, 2020

نیپرا تحقیقاتی ٹیم کی کے الیکٹرک کے دفتر آمد

کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر نیپرا کی 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم کے الیکٹرک کے دفتر پہنچ گئی۔

نیپرا کی ٹیم ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ نادر کھوسو کی سربراہی میں لوڈشیڈنگ معاملے پر انکوئری کرے گی ۔

زرائع کے مطابق نیپرا کی ٹیم نے کراچی پہنچ کر کے الیکٹرک حکام سے انکوائری شروع کر دی ہے، نیپرا ٹیم کراچی کے شہریوں سے بھی ملے گی اور لوڈشیڈنگ کا ڈیٹا جمع کرے گی ۔

نیپرا کی ٹیم کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس کا دورہ بھی کرے گی اور بجلی پیداوار سمیت فیول فراہمی سے متعلق تفصیلات بھی جمع کرے گی جس کے بعد کمیٹی اس ہفتے کے آخر تک رپورٹ نیپرا اتھارٹی کو پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ نیپرا نے 10 جولائی کو کراچی میں بہت زیادہ لوڈشیڈنگ کے معاملے پر اسلام آباد میں عوامی سماعت کی تھی، اتھارٹی نے سماعت کے بعد ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ نادر کھوسو کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم کو کراچی جاکر کے الیکٹرک کی طرف سے بہت زیادہ لوڈشیڈنگ کے معاملے کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔