واٹر سپلائی اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کی تنظیم نو ، نیاشعبہ واٹر مینجمنٹ تشکیل

August 08, 2020

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی ہدایت پر شعبہ واٹر سپلائی اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کی تنظیم نو کرکے نیاشعبہ واٹرمنیجمنٹ تشکیل دے دیاگیا۔ گریڈ 19کےڈائریکٹر سینی ٹیشن سردار خان زمری کو نئے شعبہ کےلک آفٹر چارج پرڈائریکٹر جنرل تعینات کردیاگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شعبہ واٹر سپلائی،شعبہ ویسٹ واٹر،شعبہ بلک واٹراورشعبہ سیوریج ڈی جی واٹر منیجمنٹ کے ماتحت ہونگے۔میئر کاکہنا ہے کہ مذکورہ اقدامات شہریوں کی فلاح و بہبود اور پانی کی قلت پرقابوپانے کیلئے کئے گئے ہیں ۔