ہوتے ہیں خوشگوار بھی، ناخوشگوار بھی
حالات و واقعات سیاست کے کھیل میں
کچھ لیڈروں کی عُمر گزرتی ہے اِس طرح
دو سال اقتدار میں، دس سال جیل میں
سیکریٹری نجکاری کمیشن نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کا عمل جاری ہے،جسے دسمبر تک مکمل کرلیں گے،
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کہا ہے کہ افغان طالبان حکومت نے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کے بجائے انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف اور شیر افضل مروت کی پارلیمنٹ کی راہداریوں میں ملاقات ہوئی اس موقع پر خواجہ آصف اور شیر افضل مروت نے ایک دوسرے سے مصافہ کیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں ای چالان سسٹم کیخلاف مرکزی مسلم لیگ نے درخواست دائر کردی، درخواست صدر مرکزی مسلم لیگ کراچی احمد ندیم اعوان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم 2011میں شروع کی گئی، لیپ ٹاپ 100 فیصد میرٹ پر تقسیم کیے جا رہے ہیں، اسکیم کے تحت ایک لاکھ لیپ ٹاپ میرٹ پر تقسیم ہوں گے۔
اسرائیلی عدالت نے وزیراعظم نیتن یاہو کی بدعنوانی مقدمات میں سماعتیں کم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی ہے۔
جیو نیوز نے رقم برآمد کرنے کی ویڈیو حاصل کر لی، دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 10،10 کروڑ روپے برآمد کیے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے اندھیری کے ایک اسٹوڈیو میں ایک ملزم نے 17 بچوں کو یرغمال بنالیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا اور چین اگلے ہفتے تجارتی معاہدے پر دستخط کرسکتے ہیں۔
کھیرا تازگی بخش، کم کیلوریز والا غذائی جزو ہے جو غذائیت، اینٹی آکسیڈنٹس اور مفید مرکبات سے بھرپور ہوتا ہے، یہ خون میں شکر کی مقدار کم کرنے، قبض سے بچانے اور وزن کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ملک میں کچھ نہیں ہو رہا لیکن کارکن تیاری کریں، علماء کرام کو 25 ہزار وظیفہ دینے کو مسترد کرتے ہیں، یہ 25 لاکھ بھی دیں تو ان کے کنٹرول میں نہیں آنے والے۔
بھارت میں ناگا لینڈ، منی پور، آسام اور دیگر ریاستوں میں آزادی کی تحریکوں میں شدت آگئی، بھارتی افواج کے مظالم پر ناگا لینڈ کی قیادت نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
کراچی کی ٹریفک پولیس کے الیکٹرانک چالان میں غلطیاں سامنے آنے لگیں۔
غلام نبی میمن نے کہا کہ پہلے ای چالان ہونے پر 10 یوم میں رابطہ کرکے معافی کے ساتھ فیس معاف ہوسکتی ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایف بی آر میں اصلاحات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم کو واشنگٹن میں سالانہ ورلڈ بینک کانفرنس میں ایف بی آرکی شمولیت سے آگاہ کیا گیا۔