اسپورٹس راؤنڈ اپ

September 22, 2020

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین الصغیر ہاکی کلب کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں ، ساتھ میں مبشر مختار،احمد علی راجپوت، عظمت پاشا اور دیگر بھی موجود ہیں

اسپیشل سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ آفیئر حکومت سندھ ریاض علی عباسی نے اعلان کیا کہ عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی کو شہر قائد کا جدید باسکٹ بال کورٹ بنا یا جائیگا،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سرپرستی میں کھیل کے میدانوں کو آباد،کھیل اور کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی کیا جائیگا،کھلاڑیوں کو جہاں بھی ضرورت ہو حکومت سندھ ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی میں منعقدہ یوم دفاع پاکستان شاہدہ پروین کیانی ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن (سجاس) کے سیکریٹری اصغر عظیم نے کی۔

خواتین ہاکی میچ کے موقع پر ایس ایس پی شہلا رضا کے ساتھ کھلاڑیوں کا گروپ

اس موقع پر کھیلوں کی معروف شخصیت پی ٹی ایف کے نائب صدر خالد جمیل شمسی،سندھ اولمپکس کے سنیئر نائب صدر انجینئر محفوظ الحق، غلام عباس جمال ایڈوکیٹ،پاک امریکن کلچرل سینٹر کے صدر مخدوم ریاض حسین،سابق ہاکی کوچ و سماجی رہنماء محمد اخلاق،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد،کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی،ڈائریکٹر اسپورٹس بلدیہ جنوبی آصف عظیم، سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر ماسٹر اسغر بلوچ،انٹر نیشنل ریسلر شیر خان،کھیلوں کی معروف شخصیت محمد حیدر خان،ذوالفقار عباس خان اور دیگر موجود تھے ریاض علی عباسی نے کہا کہ انشا اللہ رواں سال سندھ گیمز شاندار انداز میں منعقد کیا جائیگا جس میں سندھ کے نوجوانوں کو اپنے بھر پور جوہر دکھانے کا موقع میسر آسکے گا۔

یوم دفاع باسکٹ بال کی فاتح ٹیم کے کپتان مہمان خصوصی اسپیشل کھیل سندھ ریاض علی عباسی سے ٹرافی وصول کرتے ہوئے، ساتھ میں غلام محمد خان ، سید محفوظ الحق اور دیگر بھی نمایاں ہیں

ریاض علی عباسی نے اپنی جانب سے یوم دفاع باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 10اور رنر اپ ٹیم کو 5ہزار روپے کیش دینے کا اعلان کیا۔ فائنل میچ کا مین آف دی ڈے راج کمار کو میجر اکرم شہید نشان حیدر ایوارڈ دیا گیا، محمد دانیال کو مین آف دی ٹورنامنٹ،محمد ریاض کو بہترین اسکورر،حبیب پبلک اسکول کے محمد دانیال خان مروت ابھرتا کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا اس موقع پر کھیلوں کے معروف شخصیات محمد اخلاق اور دپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد کو کھیلوں میں خدمات پر شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو اسپورٹس ایوارڈ دیا گیا۔پاکستان رنگ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 3روزہ ریفریز اینڈ کوچز کورس کا شاندار انعقاد ملک کے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سے 50سے زائد مرد و خواتین ریفریز اور کوچز نے شرکت کی جبکہ ملک بھر سے رنگ بال فیڈریشن اور ایسوسی ایشنز کے ذمہ دران نے بڑی تعداد می شرکت کی ،شرکاء کورس نے بتا یا کہ کورس کا انعقاد رنگ بال فیڈریشن کی بہترین کاوش ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ سے منظور شدہ پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے کوروناایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنی کرکٹ کی سرگرمیوں کا دوبارہ سے آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ کے موقع پر مہمان خصوصی سید محفوظ الحق کے ساتھ گروپ

اس بات کا فیصلہ پی ڈی سی اے کے آفس کراچی میں صدر محمد جاوید کی صدارت میں ہونے والے بورڈ آف ڈایریکٹرز کے اجلاس میں ہوا۔ سیکریٹری پی ڈی سی اے امیرالدین انصاری نے آئندہ ہونے والی ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل کرکٹ اور دیگر کے حوالے سے بریفینگ دی۔ جس کے مطابق نیشنل چیمپیین شپ 2020 اور 2021 کا آغاز کراچی سے اکتوبر کے وسط میں ہوگا جس میں 16 ریجنل ٹیمیں شریک ہونگی، صوبائی اور فیڈرل ایریاز کی ٹیموں کے درمیان پین ٹینگولر کپ مارچ اور ایپریل 2021 شیڈول ہے جبکہ 2021 اور 2022 میں قومی ڈس ایبلڈ ٹیم کی انٹر نیشنل سیریز پاکستان اور دیگر ممالگ میں متوقع ہیں جس کیلئے بات چیت جاری ہے۔ کراچی اسپورٹس فائونڈیشن کے چیئرمین آصف عظیم نے کہا ہے کہ کسی بھی کھیل کو پروان چڑھانے میں اکیڈمیزکلیدی کردار ادا کرتی ہیں فٹبال دنیا میں سب سے زیادہ کھیلا اور دیکھے جانے والا اسپورٹس ہے۔

پاکستان میں لیاری کو فٹبال کی نرسری کہا جاتا ہے یہ کھیل لیاری کی پہچان اور یہاں کے نوجوان اس کھیل سے جنون کی حد تک لگائورکھتے ہیں ماضی میںبھی یہاں سے کئی کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل اور قومی سطح پر اپنے کھیل سے ملک کا نام روشن کیا ہے ا ن خیالات کااظہارانہوں نے ککری گرائونڈ لیاری میں پاکستان کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر جاویدعرب کی نگرانی میں قائم جافا سوکراکیڈمی کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر فائونڈیشن کے صدر سید وسیم ہاشمی، ایس وی پی تہمینہ آصف، سیکریٹری مراد حسین، فنانس سیکریٹری محمد ناصراور ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن فراز اعجازبھی موجود تھے ۔

سوکر اکیڈمی کے دورہ کے موقع پر کوچ جاوید عرب مہمان خصوصی وسیم ہاشمی کو شیلڈ پیش کرتے ہوئے

پاکستان اور کراچی کو ہاکی کےبے شمار کھلاڑی فراہم کرنے والے کراچی کے الصغیر ہاکی کلب کو 35 سال مکمل ہوگئے، اس موقع پروقار موقع پر تقریب اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں ہوئی، سابق کپتان اصلاح الدین صدیقی نے کلب کے روح رواں صغیر حسین ، عظمت پاشا، مبشر مختار سمیت کلب کے سینیئر کھلاڑیوں کے ہمراہ 35 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا ، تقریب میں اولمپئین ایاز محمود ، اولمپئین افتخار سید ، اولمپئین قمر ابراھیم ، اولمپئین کامران اشرف ،اولمپئین کاشف جواد ، سابق انٹرنیشنل جان محمد سمیت سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت ، سینیئر نائب صدر محفوظ الحق اور رائو جاوید اقبال ، امتیاز شیخ نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ، اس موقع پر اکیڈمی کی فلڈ لائٹس میں الصغیر بلیوز اور الصغیر اورنج کے مابین نمائشی میچ بھی کھیلا گیا جس میں الصغیر اورنج نے چار کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی حاصل کی ، فاتح ٹیم کی جانب سے کپتان مسرور علی نے دو ، عظمت پاشا ، حسن رضا اور منور عباس نے ایک ، ایک گول اسکور کیا جبکہ بلیوز کی جانب سے عارف حنیف نے دو ، جنید اسلم اور سمیر سلیم نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

آن لائن تائی کوانڈو کے اختتام پر مہمان خصوصی پرویز شیخ میڈل تقسیم کرتے ہوئے

اصلاح الدین اور قمر ابرا ہیم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ کلب کے سینیئر کھلاڑیوں نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانان گرامی کو اجرک پہنائی ، یادگاری شیلڈ اور گلدستے پیش کئے ۔سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رمضان جمالی نے اعلان کیا کہ رواں ماہ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹس شکار پور اور اکتوبر میں انٹر دویژن گرلز ہاکی ٹورنامنٹس کراچی میں منعقد ہوگا ،یہ اعلان انہوں نے اصلاح الدین داکٹر شاہ ہاکی اکیڈمی ناظم آباد میں یوم دفاع پاکستان گرلز ہاکی فیسٹیول میچ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،رمضان جمالی نے مزید کہاکہ صوبہ سندھ میں 4ہاکی ایونٹس منعقد ہونگے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی پولیس آفیسر ایس پی شہلا قریشی نے بھی خطاب کیا، نمائشی میچ ڈاکٹر عابدہ طوسی الیون نے مد مقابل پائلٹ آفیسر مریم مختار شہید الیون کو شکست دیکر جیت لیا ۔تقریب سے بیگم اسماء محمد علی شاہ ، سندھ اولمپکس کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ، کراچی باسکٹ بال کے صدر غلام محمد خان ،اولمپئن کامران اشرف ،قمر ابراہیم ،وسیم فیروز ،مبشر مختار ،انٹر نیشنل جان محمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سندھ ہاکی ایسوسی ایشن ویمن ونگ کے سیکریٹری سیدہ ارم بخاری نےمیچ کی مکمل رپور ٹ پیش کی ۔