سری لنکا نے ری سائیکلنگ سامان کے 21کنٹینر برطانیہ و اپس بھیج دیئے

September 30, 2020

راچڈیل (نمائندہ جنگ)بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر سری لنکا نے ری سائیکلنگ کے سامان سے بھرے ہوئے 21کنٹینرز برطانیہ واپس بجھوا دیے مذکورہ کنٹینرز میں خطرناک طبی فضلہ جس میں انسانی جسم کے ایسے فالتو اعضاء جنہیں سرجیکل آپریشن کے ذریعے ضائع کیا گیا سمیت خود آلود پٹیاں ودیگر سامان بھی موجود تھا پایا گیا جنہیں ایک ملک سے دوسرے میں منتقل کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ کنٹینروں میں 260ٹن سامان تھا جو 2017سے مارچ 2018کے درمیان سری لنکا کے دار الحکومت کولمبو کی مرکزی بندر گاہ پر جہاز کے ذریعے پہنچایا گیا تھا کنٹینروں میں استعمال شدہ گدے ‘ قالین اور دیگر سامان سمیت طبی فضلہ بھی شامل تھا حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا سبب بننے والا غیر قانونی سامان اٹھا رہے ہیں 242کنٹینرز بندر گاہ سے ہٹانے کیلئے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے درآمد کنندہ 180ٹن سامان ہندوستان اور دوبئی‘بھی بھیجا گیا گزشتہ دو سالوں کے درمیان متعدد ایشیائی ممالک غیر ملکی ساحلوں کی طرف سے آنیوالا سامان واپس کر چکے ہیں ۔