تھرپارکر، سیلاب متاثرہ دیہات سے پانی کا اخراج نہ ہوسکا، سیکڑوں خاندان تاحال دربدر

October 12, 2020

اسلام کوٹ(رپورٹ:عبدالغنی بجیر) تھرپارکر،سیلاب متاثرہ دیہاتوں سے پانی کا اخراج نہ ہونے کے سبب سیکڑوں خاندان تاحال دربدری والی زندگی گزارنے پر مجبور۔بچوں وخواتین کو بیماریوں نے گھیر لیا۔تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کو رکے ہوئے ڈیڈماہ گزرگیا،مگر تھر کی تحصیل کلوئی کی یونین کونسل فانٹ،بھٹارو،سیڑھی کے 20سے زائد دیہات تاحال زیر آب ہیں۔گائوں حاجی عبدالرحمن نھڑیو ،گاؤں عبدالله احمدانی، حاجی کہوکھر، اشرف احمدانی،مصری مھران پوتہ میں ابھی تک 5سے 8فوٹ تک برسآتی اور ایل بی اوڈی کے سیم نالہ سےشگاف کاپانی جمع ہے،نتیجے میں علائقہ مکین ڈیڈ ماھ سے اپنے گاؤں سے دور عارضی خمیہ بستیوں اور مختلف دیہات میں قریبی رشتیداروں کے پاس رہائش پذیر ہیں۔جبکہ ہزاروں ایکڑ زرعی زمینیں بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔