کپل دیو ہارٹ اٹیک کے بعد اسپتال منتقل

October 23, 2020

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ وننگ کپتان کپل دیو کو اچانک دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لیجنڈری کرکٹر کی نئی دلی کے اسپتال میں انجیوپلاسٹی کی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر کی اینجیو پلاسٹی مقامی اسپتال میں کی جارہی ہے۔

اس سے قبل کبھی کرکٹر کے امراض قلب میں مبتلا ہونے کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی تھی۔

61 سالہ کپل دیو نے 1983 میں بھارت کو ورلڈکپ جتوایا تھا، کپل دیو کا شمار دنیا کے عظیم آل راونڈروں میں کیا جاتا ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے حالیہ بحران میں لیجنڈری کرکٹر نے وبا کے باعث ملازمتوں سے محروم کھیلوں سے منسلک لوگوں کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا تھا۔

بھارتی کرکٹر گوتم گھبیر نے اپنے ٹوئٹ میں کپل دیو کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔