پنجاب، سیمنٹ انڈسٹری میں240ارب روپے کی سرمایہ کاری میں اہم پیش رفت

October 28, 2020

پنجاب میں سیمنٹ انڈسٹری میں240ارب روپے کی سرمایہ کاری میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پنجاب حکومت نے سیمنٹ کے شعبے میں 6 این او سی دینے کا فائل ورک مکمل کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کو آج ایک روزہ دورے کے دوران سیمنٹ کے شعبہ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی پر بریف کیا جائے گا۔

ذرائع حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ ایک سیمنٹ کمپنی کےقیام سے40 ارب روپے کی سرمایہ کاری آئےگی، 6 کمپنیز سے240 ارب روپےکی سرمایہ کاری سیمنٹ کے شعبےمیں ہونے کا تخمینہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب سرمایہ کاروں کی مکمل حوصلہ افزائی کررہی ہے، سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو ختم کردیا گیا ہے۔