گستاخانہ خاکے‘مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے‘مولانا عبدالصمد

October 29, 2020

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے رہنما سابق صوبائی وزیر جنگلات مولانا عبدالصمد اخوندزادہ نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی ا شاعت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ،حضور ﷺ کی عزت مسلمانوں کے لئے اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے ،ہم کسی صورت نبی پاکﷺ کی گستاخی برداشت نہیں کرسکتے ، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پرمسلمان فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ اورفرانس سے سفارتی تعلقات ختم کریں،فرانس تمام دنیاکے مسلمانوں سے معافی مانگیں۔انہوں نے کہا کہ کفری طاقتیں مسلمانوںاور اسلام کے خلاف مذموم عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا رہی ہیں ۔ہم اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہونیوالی سازشوں کو برداشت نہیں کریں گے بلکہ ان کا ہر فورم پر مقابلہ کریںگے۔انہوںنے کہا کہ اسلام امن وآشتی کا مذہب ہے اسلام نے ہمیشہ ہمیں امن اور بھائی چارے کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر کفری سازشوں کا مقابلہ کریں۔