شکیل پینل کا لالالطیف گروپ کی حمایت کا اعلان

October 29, 2020

کوئٹہ( این این آئی)شکیل پینل بلوچستان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں انڈی پینڈنٹ پینل (لالا عبدالطیف آفریدی) کی حمایت کا اعلان کا اعلان کردیا۔ یہ بات شکیل پینل بلوچستان کے رہنمائوں ہادی شکیل ایڈووکیٹ، علی احمد کردایڈووکیٹ، اقبال کاسی ایڈووکیٹ اوراسد اچکزئی ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لالا لطیف آفریدی کی محکوم ،کمزور طبقات اور وکلاء تحریک میں مخلصانہ اور انتھک محنت تاریخ کے پنوں میں آب زر سے لکھنے کی قابل ہے۔انہوں نے کہا کہ انکی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے شکیل پینل بلوچستان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں لالا لطیف اورانکے پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔