انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 6.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
انڈونیشین محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز شہر پالو سے تقریباً 42 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔
انڈونیشین محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔