عاصم اظہر Asim Azhar نے اپنی سالگرہ کیسے منائی؟

October 30, 2020

پاکستانی معروف گلوکار عاصم اظہر کی 24ویں سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

پاکستانی نوجوانوں کے ہر دلعزیز گلوکار عاصم اظہر نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر 24 ویں سالگرہ کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں جو کہ انٹر نیٹ صارفین کی جانب خوب پسند کی جا رہی ہیں۔

عاصم اظہر کی جانب سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اللّٰہ کا شکر ادا کیا گیا۔

عاصم اظہر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں کے لیے لکھا کہ ’دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا بہت شکریہ، وہ اپنے سب ہی مداحوں سے بہت پیار کرتے ہیں۔‘


عاصم اظہر کی سالگرہ کے موقع پر پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے متعدد ستاروں کی جانب سے بھی سالگرہ کی مبارکباد دی جا رہی ہے۔