ٹی سی پی کا چوتھا جہاز 52170 ملین ٹن گندم لیکر پورٹ قاسم پر لنگر انداز

October 30, 2020

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کا گندم کا چوتھا جہاز 52170 ملین ٹن گندم لے کر پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگیا۔

رواں ماہ ٹی سی پی نے 22 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کی ہے۔ ٹی سی پی کے مطابق خیبر پختونخوا نے رواں ماہ اب تک 110000 میٹرک ٹن گندم اٹھالی ہے۔

جبکہ حکومت پنجاب نے درآمد کی گئی گندم میں سے 56457 میٹرک ٹن گندم لی ہے۔

ٹی سی پی نے مزید کہا کہ چوتھے جہاز سے کارگو کی گئی گندم خیبرپختونخوا حکومت لے گی۔