پاکستان کا ترکی میں زلزلے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

October 30, 2020

ترجمان دفتر خارجہ نے ترکی کے شہر ازمیر میں شدید زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے ترک بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ اور پاکستانی عوام کی نیک تمنائیں اور دعائیں ترکی کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں زلزلے سے کم از کم 4 افراد جاں بحق اور 120 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔