ہونڈراس کیلئے سرمایہ کاروں کا خوشحالی وژن

November 09, 2020

جیوڈ ویبر

جب ایرک براہیمین نے سب سے پہلے اس پر کام کرنے کی کوشش کی کہ کس طرح غریب، عدم مساوات کے شکار ممالک میں ترقی کی منازل طے کریں گے، وہ کہتے ہیں کہ مجھ پر یہ عقدہ کھلا کہ ہم غلط سوال کررہے تھے۔

امریکا کے بوبسن کالج میں اکنامکس ڈیولپمنٹ کے طالب علم کی حیثیت سے ، وینزویلا کے شہری نے غربت کے خاتمے کے وسیع تصور کی بجائےخوشحالی کے محرکات ، ایسے ادارے جو سرمایہ کاری کے بہاؤ اور روزگار کے مواقع فراہم کریں،پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا۔

اب فنانشل ٹیکنالوجی(فنٹیک) اور نجی بینکگ میں طویل عرصہ گزارنے کے بعد، سرمایہ کاری گروپ نی وے کیپیٹل کے 37 سالہ چیف ایگزیکٹو نے ان کے وژن کا عروج اور ہونڈراس حکومت کے دیرینہ اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے وسطی امریکی ملک میں’’ خوشحالی کے مرکز‘‘ کے نیٹ ورک کے طور پر دیکھتے ہوئے ہونڈراس کے ساتھ شراکت داری کا آغاز کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک چیز جس نے اپنے آپ کو سرمایہ کاروں کے سامنے رکھنے کا جواز پیش کیا وہ یہ ہے کہ ہم ایسے پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس سے دوسرے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ یہ کسی فرنچائز کی طرح ہے ۔بہت سارے لوگ پوچھتے ہیں کہ آخر ہونڈراس کا انتخاب ہی کیوں کیا؟ یہ آخری جگہ ہے جہاں لوگ کچھ جدید کام کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں، تاہم آپ کو وہاں یہ کرنا پڑے گا جہاں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

ایرک براہیمین کا کہنا ہے کہ ہونڈراس روزگار اور معاشی ترقی کے لئےZEDEs کے نام سے معروف خصوصی زون بنانے کے لئے نجی سرمایہ کاری کو فائدے پہنچانے کی کوشش کررہا ہے،ایک عشرے کے بہترین حصے کے لئے، اور یہاں تک کہ اس میں ایک قانونی ڈھانچہ بھی موجود ہے، اس کی منظوری حاصل کرنا بالکل بھی آسان نہیں تھا۔جب آخر کار مئی میں اس کا آغاز کیا تو کووڈ19 نے آخری لمحوں میں حکمت عملی پر دوبارہ غور کرنے پر مجبور کردیا۔

ایرک براہیمین نے کہا کہ کیریبین کے سیاحتی جزیرے رواتن پر ہونڈراس کے شمالی ساحل سے دور اس پروجیکٹ کا ابتدائی طور پر میڈیکل ٹورازم پر توجہ مرکوز کرنے کا ارادہ تھا لیکن اس میں شامل تمام ہاسپٹلز گروپ کووڈ19 کے مریضوں سے بھر گئے اور سرمایہ دار بدحواس ہوگئے تھے۔ وہ دور دراز روزگار کو اہداف بنانے کیلئے تیزی سے گیئر بدلنے پر مجبور ہوگئے ۔لیکن عمومی آؤٹ سورسنگ ملازمتوں کے برخلاف، یہ مہارت پر مبنی ملازمتیں ہیں، جن میں آرکیٹیکٹس، انجینئرز، اکاؤنٹنٹ اور وکیل شامل ہیں، جو ذہانت کو باہر جانے سے روکنے اور ملک میں ہی بہترین صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

ایک ضدی، مقاصد کو حاصل کرنے والے، مائیکرو مینیجر کے لئے ، جو ایک بار کولمبیا میں اپنے وژن پر سمجھوتہ کرنے کی بجائے ایک آن لائن انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے دستبردار ہوگئے تھے،کا کہنا ہے کہ میں جو سبق سیکھ رہا ہوں وہ یہ ہے کہ اسے چھوڑو کہ ہم وہاں کیسے پہنچیں اور اس پر توجہ مرکوز کرو کہ ہم کہاں جارہے ہیں، یہ میرے لئے کافی مشکل رہا۔

پاناما میں ہسپانوی ممتاز خاندانی دفتر کے چیف فنانشل آفیسر کے طور پر ، جب وہ رشوت دیئے بغیر رعایت حاصل کرنے میں ناکامی پر اچانک سرمایہ کاری پر دوبارہ غور کرنے پر مجبور ہوئے تو حیرت انگیز طور پر منافع بخش نکلی۔اس سے آہستہ آہستہ ان کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے لئے سرمایہ کاروں کے ساتھ شفاف ہونے اور بری خبروں کو تیزی سے بانٹنے کی ضرورت میں اضافہ ہوا۔

یہ ایک ایسی شے ہے جسے بہت سے لوگ ہونڈراس میں فراہمی میں کمی کے ساتھ سمجھیں گے، اس میں بدعنوانی، غربت، کمزور ادارے، غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی اور تارکین وطن کی بڑی تعداد کے لئے اس کی ساکھ بھی شامل ہے۔

بہرحال، ایک عشرے سے زائد عرصے قبل اس ملک کی شناخت پال رومر کے حوالے سےدنیا کے پہلے چارٹر سٹی کے لئے ایک مثالی منزل کے طور پر تھی،جنہوں نے عالمی بینک کے چیف ماہر معاشیات کی حیثیت سے کام کیااور اقتصادی علوم میں نوبل میموریل انعام کا شریک وصول کنندہ کا ایوارڈ وصول کیا۔

اس موضوع پر TED ٹاک کے بعد خصوصی اقتصادی خطوں کی ترقی کے لئے اسکیم کے تحت ہونڈراس نے ان کی خدمات حاصل کرلیں،پال رومر حکومتی تعاون کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے بالآخر پیچھے ہٹ گئے۔

لیکن ہونڈوراس نے اس خیال کو جاری رکھتے ہوئے ، 2013 میں ایک قانون پاس کیا ، جس نے ZEDEs کے لئے ایک قانونی ڈھانچہ قائم کیا۔ایرک براہمین ، جو 2016 میں اپنے منصوبے کو حکومت کے پاس لے کر آئے تھے، کہتے ہیں کہ غیر ملکی حکومت کا ترقی پذیر دنیا کے ایک شہر کے انتظام کو سنبھالنا ایک ایسےملک میں استعمار کے قریب نظر آتا تھا جو ایک وقت امریکی بنانا کمپنیوں کے ذریعے چلایا جارہا تھا۔

سرمایہ کاروں کو اپنے اپنے کچھ اصول لکھنے اور محفوظ انکلیوز میں خودمختاری سے لطف اندوز ہونے کی اجازت دینے کو غیر فعال ہونڈراس میں منی ہانگ کانگ تیار کرنے کے ایک تیز ترین راستے کے طور پرپیش کیا گیا تھا۔

تاہم فوری ہی اس عظیم تصور کو قانونی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ممکنہ مقامات کبھی بھی زمین پر منتقل نہیں ہوئے اور ابتداء میں جنوبی کوریا کی جانب سے جوش و جذبے کے باوجود اس طرح کی کوئی سرمایہ کاری سامنے نہیں آئی۔

گینگ سے دوچار ہونڈراس کی ساکھ اسی دوران ڈوب گئی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ صدر جوآن اولینڈو ہرنینڈز نے بڑے پیمانے پر 2017 کے انتخابات میں دھاندلی کی تھی اور گزشتہ سال ان پر امریکی مقدمے کی سماعت میں میکسیکو کے منشیات لارڈ جاکوان ’’ال چاپو‘‘ گوزمان سے 10 لاکھ ڈالر رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔مقدمے کی سماعت میں ان کے بھائی ٹونی ہرنینڈز کو منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔

ایرک براہمین نے حوصلہ نہیں ہارا تھا۔ ان کا خیال ہے کہ زیڈ ای ڈیز نجی حکمت عملی کو قانون کی حکمرانی، تنازعات کے حل، سیکیورٹی اور پراپرٹی رجسٹر کا ذمہ دار لگا کر سرمایہ کاری کی اہم رکاوٹوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

بہرحال ، پہلا مسئلہ منظوری حاصل کرنا تھا، جسے حل ہونے میں تقریباََ دو سال لگے۔انہوں نے کہا کہ مجھے قدرے حیرت ہوئی، ہم ایک بہت ہی اہم منصوبے کو حقیقی شکل میں لانے کی تجویز دے رہے تھے۔وہ پروجیکٹ تو چاہتے تھے لیکن اسے آسانی سے منظور کرنے کے لئے تیار نہیں تھے۔

واضح طور پر کسی نے رشوت طلب نہیں کی، اور ایرک براہمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی خارجہ بدعنوانی کے ایکٹ سے متعلق مکمل تعمیل پر اصرار کرتے ہوئے کافی حد تک قابل اعتراض لہجے کو برقرار رکھا۔

اگرچہ خطے میں ایک ایسی حکومت پر اندھا اعتماد جو غیرمتوقع سیاسی اور پالیسیوں کی تبدیلی کیلئے شہرت کی حامل ہو، ہوسکتا ہے کہ یہ ایک لچک ہو۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نےزیادہ ہوشیار بنے بغیر زیڈ ای ڈی قانونی فریم ورک، مراعات اور امریکی سفارتخانے کی حمایت کے امتزاج پر اعتماد کیا ۔

اس کے ساتھ ساتھ رواتن پراسپیرا رہائشی ترقی میںایک انوویشن سینٹر اور ہائی ٹیک اسپتال شامل کرنے کے لئے تیار ہے، جو برطانیہ کے زاہا حدید آرکیٹیکٹس نے ڈیزائن کیا ہے۔موجودہ چند30 سرمایہ کاروںمیں ہیدرک کیپیٹل اور الفا برج وینچر شامل ہیں۔

ایرک براہمین کے لئے تین سوالات

اگر آپ سی ای او نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟

میں ایک کل وقتی موجد ہوتا۔ مجھے مشکلات کو تخلیقی طور پر حل کرنا اور اپنے ہاتھوں سے چیزیں بنانا پسند ہے۔

آپ کا لیڈرشپ ہیرو کون ہے؟

یہ مشکل سوال ہے۔میں جنرل ڈگلس میک آرتھر کو ایک عظیم رہنما سمجھتا ہوں،مہاتما گاندھی نے اپنی مثال آپ بننے کی طاقت کا مظاہرہ کیا،لی کو ان یو نے ایک قوم کی ہیئت ہی بدل کر رکھ دی۔ تاہم میں اپنی والدہ الیگزینڈرا ڈیل کارمین مرکیز کو اس بات کا سہرا دیتا ہوں کہ انہوں نے تاریخ میں کوئی بھی اگر دے سکتا اس کے مقابلے میں زیادہ طاقتور تعلیم دی۔

آپ نے سب سے پہلاقائدانہ سبق کیا سیکھا؟مثالوں سے رہنمائی کریں۔

ہارگری ملٹری اکیڈمی کے دوران ہی مجھ میں راسخ ہورہا تھا کہ قیادت کی سب سے بنیادی اور طاقت ور شکل مثالوں کے زریعے قیادت کرنا ہے، بے شک یہ قیادت کا واحد حقیقی ذریعہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی کو ’نوکری، نوکریوں، ملازمتوں ‘‘ کی ادائیگی میں ناپا جائے گام کم سے کم اجرت 10 فیسد سے زائد اور فوائد،اس ملک میں نقل مکانی کو روکنے میں مدد کریں گے جہاں رواں سال معیشت 6 فیسد سکڑ جائے گی۔

ایک چھوٹی میونسپلٹی کی حیثیت کے ساتھ ، رواتن پراسپیرا ٹیکس جمع کرسکے گا۔ایرک براہمین کو ان کی نی وے کیپیٹل کے 50 ملین ڈالر ڈالنے کے ساتھ ابتدائی پانچ سال میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔حامیوں میں ارنسٹ اینڈ ینگ اور جرمنی کی ٹیکنیکل یونیورسٹی آف میونخ شامل ہیں۔

لیکن کچھ نیولبرل تجربے کے بارے میں شک میں مبتلا ہیں۔واشنگٹن کالج میں زیڈ ای ڈی ای کی ماہر کرسٹین ویڈ کا کہنا ہے کہ میرے لئےیہ دیکھنا مشکل ہوگا کہ اس طرح کا کوئی انتظام ہونڈراس میں ہونے والی بدعنوانی اور استثنیٰ کی سطح کے ساتھ کیسے ترقی کی منازل طے کرتاہے۔

ایرک براہمین نے اصرار کیا کہ آپ کو ایک بہت بڑا فرق پیدا کرنے کیلئے کسی بڑے نقش پا کی ضرورت نہیں ہے۔2021 کے اوائل میں شمالی ہنڈورس کے شہر لا سیبا میں کافی ، کیلے اور ممکنہ طور پر آٹو پارٹس پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوسراکاروباری مرکز بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ وژن یہ ہے کہ قومی حکومت کی طرف سے بھی بہترین طریقوں کو دہراتے ہوئے دیکھیں۔واضح طور پر میں پرامید ہوں یا میں اس کی کوشش نہیں کروں گا۔