آنکھوں کےعلاج کا طبی کیمپ

November 08, 2020

شہدادپور(نامہ نگار)پیرعلی نوازمیموریل سوسائٹی کی جانب سے آنکھوں کے کیمپ کی اختتامی تقریب ہوئی اس موقع پر آنکھوں کے ماہر ڈاکٹرز نثار احمد میمن ڈاکٹرز محمد صادق سابقہ ایم پی اے فقیر محمد بخش خاصخیلی ڈاریکٹر سمس ممتاز بروہی پریس کلب کے صدر ارشادظفربخاری سابقہ ڈپٹی اٹارنی جنرل محمدعلی شیخ ڈاکٹر شبیر خاصخیلی حاجی انور تھہیم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے۔ پیر شبیر حیدر نے اپنے والد مرحوم کے نام سے ہرسال آنکھوں کا مفت کیمپ لگا کر غریبوں کو آنکھوں جیسی نعمت واپس دینے میں کردار کررہے ہیں ۔