کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے رشید جونیئر کی خدمات کا اعتراف

November 17, 2020

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت ملک کے مایہ ناز سابق کپتان رشید جونیئر کی یاد میںٹرائنگولر سیریز کا انعقاد کیا گیا،اولمپین منظور جونیئر الیون نے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں اولمپین حنیف خان الیون کو 3-1 گول سے شکست دے کر عبد الرشید جونیئر میموریل ٹرائنگولر سیریز جیت لی۔ حارث نصیر نے دو گول جبکہ شازیب خان نے فاتح ٹیم کے لئے تیسرا گول کیا۔

ثاقب جدون نے حنیف ان ایون کی جانب سے واحد گول کیا۔ منظور جونیئر الیون کے شازیب خان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہیں کے ایچ اے ویمن ونگ سرپرست ناہید فاطمہ نے نقد ایوارڈ دیا۔ نیشنل بینک آف پاکستان کے اے وی پی ارشد حسین جو فائنل میں مہمان خصوصی تھے انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

فائنل کے بعد تقریب تقسیم انعامات میں فاتح کپتان شہباز علی نے مہمان خصوصی سے شاندار ٹرافی وصول کی۔ اس موقع پر پاکستان ہاکی کے لیجنڈ اولمپین عبدالرشید مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے ایک منٹ خاموشی اور دعا کی گئی۔ اس موقع پر این بی پی اسپورٹس چیف ارشد حسین انٹرنیشنل نے اولمپین رشید جونیئر مرحوم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

کے ایچ اے کے سکریٹری حیدر حسین نے مرحوم عبدالرشید جونیئر اولمپین کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا رشید جونیئر نے کراچی میں کراچی کے کھیل کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کے ایچ اے کو ملک کے لئے سخت محنت اورنوجوان ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کے لئے تحریک اور رہنمائی کی۔معروف بزنس مین مسٹر فیصل بنگش اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں اولمپین حنیف خان ، ایئر کموڈور ثاقب جدون ، انٹرنیشنل پرویز اقبال ، انچارج اسپورٹس نے بھی شرکت کی۔ کے الیکٹریکٹ میجر (ر) محمود ، چیئرمین کے ایچ اے گلفراز احمد خان ، صدر ایس جے اے ایس آصف خان ، سکریٹری ایس جے اے ایس ا صغر عظیم اور کے ایچ اے کے سکریٹری حیدر حسین نے بھی خطاب کیا۔

اس سے قبل افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی منیجر انسٹیٹیوشن ڈیپازٹ محمد اکمل نسیم جبکہ مہمان خاص اولمپیئن رانا شفیق تھے.انکے ہمراہ کے ایچ اے چیئر مین گلفراز احمد خان,سیکریٹری حیدر حسین,سینئر وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر ایس اے ماجد ,سینئر جوائنٹ سیکریٹری جاوید اقبال,ویمنز ہیڈ کوچ انٹر نیشنل نعیم احمد,انٹرنیشنل پرویز اقبال بھی موجود تھے۔