خواجہ سرائوں نے قتل ہونیوالوں کی یاد میںشمعیں روشن کیں

November 22, 2020

پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور کی خواجہ سرائوں کی جانب سے خواجہ سراوں کے دن کے موقع پر پاکستان میں قتل ہونیوالے خواجہ سرئوں کی یاد میں پشاور پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا جکہ خواجہ سراء کمیونٹی کو تحفظ دینے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے جائیں شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر بیچھڑے ہوئے خواجہ سرائوں کے تصاویر نمایاں تھیں تقریب کی قیادت ٹرانسجینڈر کمیونٹییز خیبر پختونخوا کی صدر آرزو خان اور دیگر ساتھیوں نے کی اس موقع پر خواجہ سرائوں کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں اب تک 72خواجہ سراء قتل ہو چکے ہیں تاہم صوبائی حکومت خواجہ سرائوں کو تحفظ دینے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔