نیشنل ہائی وے پر ملزمان پیٹرول پمپ سے نقدی لوٹ کر فرار

November 24, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شاہ لطیف ٹائون تھانے کی حدود نیشنل ہائی وے گرین سٹی کے قریب واقعہ پٹرول پمپ پر پیر کو علی الصباح کار میں سوار چار مسلح ملزمان نے سیکورٹی گارڈ سے رائفل چھین کر پمپ ملازمین کو کمرے میں بند کر دیا،اطلاع پر 15 کی پولیس موبائل موقع پر پہنچی ،پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی،دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو گولیاں پولیس موبائل کو لگیں تاہم ملزمان کار میں بیٹھ کر فرار ہو گئے،یس ایچ او عبید اللہ کے مطابق پٹرول پمپ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ملزمان 57 ہزار روپے لیکر فرار ہوئے ہیں۔